ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ،بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا ...
ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ،بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے،سمرسیٹ کیلئے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے گلامورگن کے خلاف ایک اور نصف سنچری سکور کر ڈالی اور اب ٹورنامنٹ میں ان کے رنز کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔

بابر اعظم کسی بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران 486 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم کے شاندار 63 رنز کی بدولت ان کی ٹیم نے گلامورگن کیخلاف 25 رنز کی فتح حاصل کی۔انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور سات دلکش چوکے لگائے۔اس کے علاوہ 24 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹونٹی کیرئیر کے دوران 4000 رنز بھی مکمل کیے اور ایسا کرنے والے وہ تیز ترین پاکستانی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...