حکومت کو اپنی ٹیکس پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت،ملکی معیشت تبدیلیوں سے گز رہی،مستقبل میں بہتری آئے گی:ڈاکٹر سلمان شاہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے معاشی امور ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہحکومت کو اپنی ٹیکس پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ملکی معیشت تبدیلیوں سے گز رہی،مستقبل میں بہتری آئے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کپڑے کی صنعت پوری استعداد سے چل رہی ہےاور ان کے پاس آرڈر بھی موجود ہیں،حکومت کو اپنی ٹیکس پالیسی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں کمی آئی ہے، سیمنٹ اور سٹیل کی صنعت میں پیداوار کم ہوئی ہے کیوں کہ ملکی معیشت تبدیلیوں سے گز رہی ہے اور مستقبل میں بہتری آئے گی۔ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں کیوں کہ جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے،
اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم کی جائے گی، مشکلات اس لیے ہیں کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور اب آہستہ آہستہ بہتری آئے گی۔