کوچنگ سٹاف پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز،ہیڈکوچ کیلئے درخواست دینے پر مصباح کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدینگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوچنگ سٹاف پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے،ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرانے کےساتھ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے استعفادےدیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچنگ سٹاف پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، ہیڈکوچ،بیٹنگ کوچ،بالنگ کوچ،سٹرنتھ اینڈکنڈیشنگ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 23 سے بڑھا کر 26 اگست کردی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ کیلئے درخواست جمع کرانے کےساتھ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی سے استعفادےدیں گے،سابق کپتان راشدلطیف کومصباح الحق کی جگہ کرکٹ کمیٹی میں شامل کیاجاسکتاہے۔