سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعیدکل ریٹائرہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کل ریٹائر ہو جائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کل ریٹائر ہو ں گے ،جسٹس شیخ عظمت سعیدکے اعزازمیں الوداعی عشائیہ دیاجائےگا ،عشائیہ میں سینئر وکلا اور بار کے نمائندے شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید پاناما سمیت اہم مقدمات کا حصہ رہے ہیں،جے ڈی اے کے رکن اسمبلی معظم علی کی نااہلی سے متعلق کیس میں جسٹس عظمت سعید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی وجہ بیان کی گئی ۔