وہ پاکستانی کرکٹر جس کے روشن مستقبل کی وقار یونس نے نوید سنا دی

وہ پاکستانی کرکٹر جس کے روشن مستقبل کی وقار یونس نے نوید سنا دی
وہ پاکستانی کرکٹر جس کے روشن مستقبل کی وقار یونس نے نوید سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) وقار یونس نے محمد حسنین کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی، انھوں نے کہا کہ وہ باصلاحیت نوجوان ہیں، ورلڈکپ بہت بڑا ایونٹ اور 9میچز تھے، میں توقع کر رہا تھا کہ حسنین کو1،2مواقع تو ملیں گے مگر پاکستانی ٹیم نے یہ غلطی کر دی اور اسے نہیں آزمایا، پیسرکو کسی نہ کسی میچ میں توکھلا کر دیکھنا چاہیے تھا، وہ اچھا اور فٹ بولر ہے، تجربے سے کھیل مزید بہتر ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حسنین کے ساتھ رن اپ کا مسئلہ اوراس پر کام کیا جا سکتا ہے،18،19 سال میں مجھے بھی مسائل تھے، عمران بھائی نے میرا رن اپ ٹھیک کرایا تھا، چھوٹی چھوٹی چیزیں درست کر لیں تو حسنین بھی کوالٹی فاسٹ بولر بن جائے گا۔وقار یونس نے وسیم اکرم سے رقابت کے سوال پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ وقاریونس کو وقار یونس وسیم اکرم نے ہی بنایا، وقت بدل جاتا ہے، آپ آگے بڑھتے اور سیکھتے ہیں،کم عمری میں نادانی کی وجہ سے غلطیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں،اب یہ ہمارا کام ہے کہ نوجوانوں کو بتائیں کہ ہم نے یہ غلطیاں کیں تم نہ کرنا، جو ہم نے اچھا کیا وہ دیکھو۔انھوں نے کہا کہ وسیم بھائی کے ساتھ ہمیشہ سے پیار تھا، ان کی وجہ سے ہی وقار یونس بنا کیونکہ جب وہ دوسرے اینڈ سے بولنگ کرتے تھے تو ایک مقابلے کی فضا ہوتی تھی،پاکستان کو اس کے بعد ایسی جوڑی نہیں ملی، کوشش ہوگی کہ اب ایسے بولرز ملیں جو پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں۔وقار یونس نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں ہی پلا بڑھا اور طویل عرصے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، یہ تعلق کبھی ختم نہیں ہو سکتا، میں ابھی آسٹریلیا میں رہتا ہوں مگر آئندہ برس مستقل پاکستان منتقل ہوجاؤں گا۔

مزید :

کھیل -