خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آج سے آغازہوگا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا آج سے آغاز ہوگا،معاون خصوصی بابرعطا انسدادپولیومہم کا افتتاح کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انسدادپولیومہم بڈھ بیرماشوخیل سے شروع کی جائےگی ، انسدادپولیومہم صوبے کے 27 اضلاع میں چلائی جائےگی ،مہم کیلئے 16 ہزارٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،خیبرپختونخوا میںتین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 46لاکھ بچوں کوقطرے پلانے کاہدف رکھا ہے جبکہ پنجاب میں لاہورسمیت 4 شہروں میں انسدادپولیومہم کاآج سے آغازہوگا،انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم 26 سے 29 اگست تک جاری رہےگی، 19 لاکھ 72 ہزاربچوں کوویکسین پلائی جائےگی۔