شعیب ملک اور ثانیہ مرزا تمام پاکستانی کرکٹرز پر بازی لے گئے، حسن علی اور ان کی اہلیہ کیلئے وہ کام کردیا جو ابھی کوئی کرکٹران کیلئے نہ کرسکا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا تمام پاکستانی کرکٹرز پر بازی لے گئے، حسن علی اور ان ...
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا تمام پاکستانی کرکٹرز پر بازی لے گئے، حسن علی اور ان کی اہلیہ کیلئے وہ کام کردیا جو ابھی کوئی کرکٹران کیلئے نہ کرسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس اسٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا، دستیاب معلومات کے مطابق کرکٹرز کی طرف سے حسن علی کیلئے یہ پہلی دعوت تھی ۔ ایکسپریس کے مطابقدبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔ شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یاد رہے کہ شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب کرکٹر حسن علی کی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -