"اگر جنگ مسلط کی جائے گی تو لڑیں گے اور پھر آخر تک لے کر جائیں گے، اگر آپ ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گے تو۔ ۔ ۔"فوادچوہدری نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیدیا

"اگر جنگ مسلط کی جائے گی تو لڑیں گے اور پھر آخر تک لے کر جائیں گے، اگر آپ ہماری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گے تو ہاتھ توڑدیں گے، مکا دکھائیں گے تو جبڑا توڑ دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں، نتائج بھگتنے کے لیے ہم بھی تیار ہیں، باقی دنیا کو بھی تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگ اختیار نہیں کی جاتی، اگر مسلط کی جائے گی تو لڑیں گے اور پھر آخر تک لے کر جائیں گے، اگر آپ ہماری طرف اُنگلی اُٹھائیں گے تو ہاتھ توڑدیں گے اور مکا دکھائیں گے تو جبڑا توڑ دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے تو امن کے لیےکھڑے ہیں، اگر جنگ چاہتا ہے توجنگ کے لیےکھڑے ہیں، ہماری فوج تیار ہے اور بچہ بچہ تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیئے جانے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی لیڈرشپ کا کیا فائدہ جو اپنے کشمیری مسلمان بھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

مزید :

قومی -