نریندرا مودی کو یواے ای کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے، قوم کے دل کی بات کہہ دی

نریندرا مودی کو یواے ای کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے، قوم ...
نریندرا مودی کو یواے ای کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر فواد چوہدری بھی بول پڑے، قوم کے دل کی بات کہہ دی

  


لاہور(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کی ایسی قیادت کا کیا فائدہ جو کشمیری مسلمان بھائی کےساتھ نہیں کھڑی ہوتی؟جیونیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دیے جانے سے پاکستانی عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا تھا۔ اس کے بعد بحرین نے بھی مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔

 ادھرشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بھارت سے اپنے تعلقات ہیں اور پاکستان سے اپنے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات کا امکان ہے جس میں تمام حقائق اُن کے سامنے رکھیں گے، جب حقائق اُن کے سامنے آئیں گے تو یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کو مایوس نہیں کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کا معاملہ جذبات سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا، ہر ملک کو دو طرفہ تعلق رکھنے کا حق ہے، حال ہی میں امارات نے پاکستان کی مدد کی ہے، تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے۔وزیرخارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پرانے تعلقات ہیں اور وہاں ہندوستان کے لوگ بھی آباد ہیں۔

مزید : قومی


loading...