پاکستانی دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا

پاکستانی دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا
پاکستانی دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ویب ڈیسک) چنیوٹ کا دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا، منفرد بارات کو دیکھنے کے لیے شہر بھر سے باراتیوں کا رش امڈ آیا۔چنیوٹ کے دولہا کے ساتھ باراتی بھی سائیکلوں پر سوار تھے، منڈی شیخان کے نوجوان سائیکلوں پر بارات لے کر شادی ہال تک پہنچے۔بارات کی سائیکلوں کو پھولوں سے سجا کر پاکستانی پرچم لگائے گئے، دولہا کے سائیکل رکشا پر پھولوں اور رنگ برنگے غباروں سے بھی سجاوٹ کی گئی۔اس موقع پر دولہا کے بھائی کا کہنا تھا کہ دولہے میاں کی خواہش تھی کہ بارات سائیکل پر لے کر جاو?ں اسی وجہ سے سارا اہتمام کیا گیا ہے۔