اردوان کی حماس رہنماﺅں سے ملاقات، امریکہ کی ترکی کو تنہا کرنے کی دھمکی

اردوان کی حماس رہنماﺅں سے ملاقات، امریکہ کی ترکی کو تنہا کرنے کی دھمکی
اردوان کی حماس رہنماﺅں سے ملاقات، امریکہ کی ترکی کو تنہا کرنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے ترکی کوتنہا کرنے کی دھمکی دیدی، ترک صدر اردوان کی حماس کے دو رہنماوں سے ملاقات پر شدید اعتراض کرتے ہوئے واشنگٹن نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطین کے عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مورگن اورٹاگس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ترک صدر اردوان کی جانب سے حماس کے دو رہنماوں کی استنبول میں 22 اگست کو میزبانی پر شدید اعتراض ہےانہوں نے کہا کہ حماس کو امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہواہے اور طیب اردوان سے ملاقات کرنے والے دونوں عہدیداروں کو عالمی سطح کے دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کاکہنا تھا کہ امریکی ریوارڈز فار جسٹس پرگرام ان میں سے ایک فرد کی متعدد دہشت گردی کے حملوں، ہائی جیکنگ اور اغوا میں ملوث ہونے سے متعلق معلومات اکٹھی کررہاہے'ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 'صدر اردوان اس تنظیم سے مسلسل رابطے میں ہیں، جس سے ترکی خود عالمی برادری سے تنہا کرے گا اور فلسطین کے عوام کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اور غزہ سے ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کی عالمی کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔یاد رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے دو روز قبل اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔