آئندہ چند سالوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا:شفقت محمود
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کب ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، آئندہ چند سالوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔نواز شریف جب نااہل ہوئے اس وقت ہماری حکومت نہیں تھی،ہمارے وزیراور وزیراعظم ایماندار ہیں۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کے حوالے سے ایس او پیز پر مزید کام جاری ہے۔