شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف دائر اعتراضات پروکلا دلائل کے لئے 27 اگست تک طلب  

شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف دائر اعتراضات پروکلا دلائل کے لئے ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پرمیاں شہباز شریف کے وکلا کو دلائل کے لئے 27 اگست تک طلب کرلیا ہے،گزشتہ روز میاں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جگہ جونئیر وکیل پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست پر جواب جمع کروایا جاچکا ہے،جس میں کہاگیاہے کہ میاں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے الزامات پر تفتیش جاری ہے۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ انوسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جاسکتے، اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر عدالت نظرثانی کرے۔

دائر اعتراضات

مزید :

صفحہ آخر -