او، اے لیول کے طلبہ کی شکایات کے تدارک کیلئے ریگولیٹری باڈی بنانے کی درخواست   حکومت کو جواب جمع کروانے کی مہلت

   او، اے لیول کے طلبہ کی شکایات کے تدارک کیلئے ریگولیٹری باڈی بنانے کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے او لیول اور اے لیول کے طلبہ کی جانب سے شکایات کی داد رسی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے مریم اویس نامی طالبہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پاکستان میں سے او لیول اور اے لیول کے طلبہ کی شکایات کے تدارک کے لیے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی عدالت نے وفاقی حکومت اور  وزارت تعلیم کو 3ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

جواب،مہلت

مزید :

صفحہ آخر -