بابا فرید گنج شکر بہشتی دروازہ صرف دو روز کھولنے کا حکومتی فیصلہ درست قرار

بابا فرید گنج شکر بہشتی دروازہ صرف دو روز کھولنے کا حکومتی فیصلہ درست قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن دربار کا بہشتی دورازہ بند کرنے کے خلاف دائردرخواستیں نمٹاتے ہوئے پنجاب حکومت کے بہشتی دروازہ کو 2 روز کے لئے کھولنے کے اقدام کو جائز قرار دے دیا،عدالت نے بہشتی دروازے کو 5 روزکے لئے کھولنے کی استدعا کو مسترد کردیامسٹرجسٹس جواد حسن نے حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا،عدالت نے حکومتی ایس او پیز کے مطابق بہشتی دورازہ  دو روز کے لئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ ضلع پاکپتن میں آنے اور جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ حکومت نے پاکستان بھر میں تمام کمرشل سرگرمیاں بھی بحال کر دی ہیں۔ عرس کی سالانہ تقریبات پر پابندی عائد کرنا غیر قانونی ہے۔
فیصلہ درست
 

مزید :

صفحہ آخر -