لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کوریٹائرڈ ملازم سے سرکاری گھرخالی کرانے سے روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کوریٹائرڈ ملازم سے سرکاری گھرخالی کرانے سے روک ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کوریٹائرڈ ملازم سے سرکاری گھرخالی کرانے سے روک دیا،عدالت نے ریٹائرڈ ملازم جارج گل کی درخواست پر حکومت اور دیگر مدعاعلیہان سے جواب بھی طلب کرلیاہے،جارج گل کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی بیوی بھی سرکاری ملازم ہے،قانون کے تحت میاں بیوی دونوں سرکاری ملازم ہوں تو ایک کی ریٹائرمنٹ کے بعد گھر کی الاٹمنٹ دوسرے کومنتقل ہو سکتی ہے۔درخواست گزار جارج گل کی اہلیہ کی نے پہلے ہی مکان کی الاٹمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے،اسے مکان الاٹ کرنے کی بجائے گھر خالی کرنے کا نوٹس بھجوادیاگیاہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -