ہاؤسنگ سکیم میں کھالوں اور پختہ راستوں کی تعمیر کا معاوضہ طلب کرنے پرجواب طلب

 ہاؤسنگ سکیم میں کھالوں اور پختہ راستوں کی تعمیر کا معاوضہ طلب کرنے پرجواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ہاؤسنگ سکیم میں کھالوں اور پختہ راستوں کی تعمیر کا معاوضہ طلب کرنے پرحکومت پنجاب،ایل ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو سے 21 ستمبر تک جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس چودھری مسعود جہانگیر نے اس سلسلے میں ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کی درخواست پرمدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مدعاعلیہ ادارے سکیم کے اندر نکاسی آب کے لئے بنائے گئے کھالے اور پختہ راستوں کی تعمیر کا معاوضہ طلب کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے سرکاری اداروں کو خلاف قانون اقدام سے روکا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -