ڈی جی سول ایوی ایشن کو مزید دو پائلٹوں کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا گیا

 ڈی جی سول ایوی ایشن کو مزید دو پائلٹوں کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا گیا

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے دو مزید پائلٹوں کے خلاف ڈی جی سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے پائلٹ عابد حمزہ اور عاطف منیر کی درخواستوں پروفاقی حکومت اور سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیاہے،درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے،لاہورہائی کورٹ اب تک 7سے زائد متاثرہ پائلٹوں کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کرچکاہے،عدالت نے اس کیس میں اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لئے طلب کررکھاہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ان کاموقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا، ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے ہی فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کا اختیار دینا خلاف آئین ہے،محکمانہ سزا دینے والی اتھارٹی کو اپیل کا اختیار دینا فیئر ٹرائل حقوق کی خلاف ورزی ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

حتمی کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -