انتظامی اور مالیاتی امور پر مشتمل13نکاتی ایجنڈے کی اصولی منظوری 

انتظامی اور مالیاتی امور پر مشتمل13نکاتی ایجنڈے کی اصولی منظوری 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت  پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں انتظامی اور مالیاتی امور پر مشتمل 13نکاتی ایجنڈے کی اصولی منظوری دی گئی۔بورڈ نے پی ایس ڈی اے کے ویژن سٹیٹمنٹ، انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ پلان،سکل سیکٹر کی میپنگ اور دیگر معاملات کی منظوری دی اجلاس میں ہیومن ریسورس، آڈٹ، فنانس اور پرکیورمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی یہ کمیٹیاں فیصلہ سازی کے عمل میں بورڈ کی معاونت کریں گی۔پی ایس ڈی اے میں رولز کے مطابق نجی شعبہ سے کوالیفائیڈ افراد لانے کا فیصلہ بھی ہوابورڈ نے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی اصولی منظوری بھی دی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے ذریعے فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لایا گیا ہے حکومت پنجاب کا یہ انقلابی اقدام معیاری فنی تعلیم کے فروغ کا باعث بنے گا اور اس اقدام سے انڈسٹری اور انٹر نیشنل مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان معاشی ترقی کا انجن، انہیں جدید علوم سے آراستہ کر کے خوش حالی کا انقلاب لائیں گے  انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی اے ٹی ویٹ پالیسیوں پر عملدرآمد، اپرینٹس شپ لاز کے نفاذ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ روابط یقینی بنائے گا، صوبائی وزیر نے کہا کہ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سیل بنایا جائے گا۔ہنرمند افراد، انکی ملکی اور غیر ملکی اداروں اور صنعتوں میں کھپت اور ڈیمانڈ کے حوالے ڈیٹا محفوظ کر نے کا نظام  بھی بنالیا گیا ہے ڈی جی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی صالحہ سعید نے ادارے کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ملک ندیم کامران ایم پی اے،سمیرا احمد ایم پی اے، رابعہ سلطان، سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -