اپوزیشن جماعتیں کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر بیٹھی ہیں،ترجمان پنجاب حکومت

 اپوزیشن جماعتیں کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر بیٹھی ہیں،ترجمان پنجاب ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی ڈوبتی سیاست کی بقاء کیلئے کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر جارہی ہیں،شہباز شریف کے متحرک ہوتے ہی اپوزیشن ”راہزن کمیٹی“ کے فعال ہونے اور اے پی سی کے انعقاد کیلئے بغلیں بجانا شروع ہو گئی ہے۔ ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے مزیدکہا کہ شہباز شریف اب بطور قائد حزب اختلاف متحرک نہیں ہوئے بلکہ مریم نواز کے فعال ہونے کی وجہ سے انہیں سیاسی سر گرمیاں کرنا پڑ رہی ہیں اور انہیں اپنی سیاست کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اگر شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا مثبت کردار ادا کرتے تو انہیں اپنی ہی جماعت میں کسی چیلنج کا سامنانہ ہوتا۔ا نہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور جواز نہیں اس لئے عوام ان کی کسی بھی کال پر پذیرائی نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کو اس وقت اپنی ڈوبتی سیاست کی فکر پڑی ہے اسی لئے تمام اپوزیشن جماعتیں کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر بیٹھی ہوئی نظرآتی ہیں۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -