بی جے پی راہنما ء کشمیر کے حق میں بول پڑے، خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ 

  بی جے پی راہنما ء کشمیر کے حق میں بول پڑے، خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ 

  

 سرینگر(آئی این پی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما یشونت سنہا نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں وکشمیر کی  5اگست2019سے پہلے والی حیثیت اوربھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35Aکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گزشتہ سال بھارتی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا، جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ضرور بحال ہو گی اوردفعہ 370 اور 35A کو دوبارہ بھارتی آئین کا حصہ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یشونت سنہا نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کے جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عزم کا خیرمقدم کیا۔ جموں و کشمیر کی چھ بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے ہفتہ کے روزمقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی کیلئے ایک اتحاد قائم کیا ہے۔

بی جے پی رہنماء

مزید :

صفحہ آخر -