فضائی سفر سے قبل مسافروں کی صحت سے متعلق انٹرویو لازم قرار 

    فضائی سفر سے قبل مسافروں کی صحت سے متعلق انٹرویو لازم قرار 

  

اسلام آباد(آئی این پی) سول ایوی ایشن نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے کورونا کے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔ طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔ نئے ایس او پیز 26 اگست 2020سے31اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گاجبکہ انٹرنیشنل پرواز کے مسافروں کا ہیلتھ ڈیکلریشن فارم متعلقہ ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی۔ طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑکر بٹھایا جائے گا۔مسافروں کے واش روم استعمال کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن سپرے لازمی کریں گے۔

کورونا ایس او پیز

مزید :

صفحہ آخر -