پشاور،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی  پر 5 کروڑ سے زائد کے جرمانے

        پشاور،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی  پر 5 کروڑ سے زائد کے جرمانے

  

  پشاور(آئی این پی)  پشاور میں کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں، 3 جون سے 24 اگست تک 11 لاکھ 97 ہزار 895 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر میں 2 لاکھ 79 ہزار 805 افراد اور کاروباری مراکز کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 17 سو 3 یونٹس اور کاروبار ی مراکز سیل کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار 372 یونٹس اور کاروباری مراکز پر جرمانے کیے گئے، مجموعی طور پر 5 کروڑ 64 لاکھ 47 ہزار 885 روپے کے جرمانے کیے گئے۔

جرمانے

مزید :

صفحہ آخر -