شرقپور،نمائندہ روزنامہ پاکستان محمد طاہر کھوکھرکی رسم قل،قرآن خوانی

شرقپور،نمائندہ روزنامہ پاکستان محمد طاہر کھوکھرکی رسم قل،قرآن خوانی

  

شرقپور شریف(نمائندہ پاکستان)محمد مرتضیٰ کھوکھر سی ای او آر سی ڈی ایس کے ماموں زاد بھائی اور محمد عمران کے بھائی محمد طاہر کھوکھر نمائندہ روزنامہ پاکستان جو کہ کل رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ کھوکھر ہاؤس منڈی فیض آباد میں ہوئی جس میں روز نامہ پاکستان سے ملک منظور احمد،چوہدری ارشد محمود منڈا، چوہدری عنصر علی،محمد عرفان کھوکھر، چوہدری گلباز امین منڈا،حاجی سیعد ظفر منڈا، چوہدری سکندر منڈا، فیصل اقبال سرویا ایڈووکیٹ، سابق نائب ناظم قلب شاہ،  صحافیوں میں شیخ خلیل احمد، شیخ جاوید احمد، چوہدری فاروق تارڑ اور حاجی طارق اقبال زرگرسمیت معززین علاقہ کی ایک کثیر تعدانے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ محمد طاہر کھوکھرایک نیک سیرت اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل تھے۔ان کی اچانک وفات سے علاقہ میں انکی کمی محسوس کی جائے گئی۔

رسم قل

مزید :

صفحہ آخر -