حاصل بزنجو کی سینیٹ میں خالی نشست پر ضمنی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا

    حاصل بزنجو کی سینیٹ میں خالی نشست پر ضمنی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا

  

  اسلام آباد(آئی این  پی)  نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اور 28 اگست کو جمع کرائے جاسکیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 5 ستمبرکو جاری کی جائے گی، امیدوار اپنیکاغذات 6 ستمبر تک واپس لیسکیں گے۔

حاصل بزنجو

مزید :

صفحہ آخر -