وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کووطن واپس لانے کی منظوری دیدی

        وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کووطن واپس لانے کی منظوری دیدی

  

  اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو وطن واپس لانے کی اصولی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ میں مقیم افتخار حسین اور محمدانور کو بھی پاکستان لانے کی منظوری دی گئی ہے۔  ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 18 جون 2020 کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور افتخار حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

واپس،منظوری

مزید :

صفحہ آخر -