سر گنگارام کی سمادھی پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ، نشیؤں کی آما جگاہ میں تبدیل 

سر گنگارام کی سمادھی پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ، نشیؤں کی آما جگاہ میں ...

  

 لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام چلائی جانے والی عمارتوں میں نشے کے عادی اور غیر قانونی حرکات میں ملوث افراد کی آزادانہ نقل و حرکت ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راوی روڈ لاہورپر واقع سر گنگا رام کی سمادھی پر ایک جرائم پیشہ شخص نے قبضہ کر رکھا ہے جس کیخلاف متعلقہ تھانے میں کئی مقدمات درج ہونے کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ کی جانب سے کارروائی کی درخواستیں بھی دی جا چکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ سمادھی نشئی لوگوں کی آماجگاہ بن چکی ہے اس حوالے سے جب متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسر تعلقات عامہ عامر ہاشمی سے وضاحت کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ”پاکستان“کو بتایا کہ جب سے موجودہ چیئر مین ڈاکٹر عامر احمد نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا چارج سنبھالا ہے تو ہمارے ادارے کے زیر انتظام ہر عمارت میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات نظر آتے ہیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمارت کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جہاں تک سر گنگا رام کی سمادھی پر قبضہ کئے جانے کی بات ہے تو اس جرائم پیشہ شخص سے یہ قبضہ عرصہ دراز پہلے چھڑوالیا گیا تھا اب اس سمادھی پر ادارے کا مکمل کنٹرول ہے  ایک سوال کے جواب میں عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے آنے کے بعد سے لے کر اب تک متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہر دفتر اور عمارت میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرامد کروایا جا رہا ہے میں ایسی ہر خبر کی سختی سے تردیدکرتا ہوں اگر کوئی ایسی بات ثابت ہوجائے تو ہمارا ادارہ اس کیلئے جوابدہ ہے۔ 

سمادھی قبضہ 

مزید :

صفحہ آخر -