گراں فروشی عروج پر ا، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں 

  گراں فروشی عروج پر ا، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں 

  

 لاہور (دیبا مرزا سے) صو با ئی دا رالحکو مت میں مہنگا ئی کا جن بے قا بو، چینی اور آٹا کے نرخ میں ہوشربا اضا فہ نے غربت زدہ طبقہ کی چیخیں نکلوا دیں آٹا اور چینی مہنگا ہو نے کے با وجو د یو ٹیلٹی سٹورز سے غا ئب جبکہ انتظا میہ بدستور ”سب اچھا“ کا نعرہ لگا رہی ہے دو سری جانب سبز مصالحہ جا ت اور دیگر اشیا ء صرف کی قیمتیں بھی ر وزا نہ کی بنیا د پر بڑھنا معمو ل بن گیا ہے اور ضلعی انتظا میہ بھی اس پر عملدا ٓمد کروا نے میں مکمل طو ر پر نا کام ہے جس کی صورت میں دکاندار عوام سے من ما نے پیسے وصول کر رہی ہے  ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف کا روا ئیا ں بیا ن کی حد تک محدود ہو کر رہ  گئی ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظا میہ اور دوکا ندا ر آپس میں ملے ہو ئے ہیں اس لئے ان کے خلا ف ابھی تک کو ئی مر بو ط کا روا ئی نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر لا ہو ر کی عوام مہنگا ئی کے ہا تھو ں پر یشا ن ہے روزا نہ کے استعما ل کی اشیا ء خوردونو ش میں روزا نہ ہی کی بنیا د پر اضا فہ معمو ل بنتا جا رہا ہے جبکہ بیروزگا ری کی وجہ سے عوام پہلے ہی غربت کا شکا ر ہے۔واضح رہے کہ چینی 52 سے 100، آٹا 33 سے 80روپے کلوتک پہنچ گیاہے اسی طرح گھی کی قیمتیں بھی پٹرول مہنگا ہو نے پر 30 روپے کا اضا فہ کیا گیا تھا جو کہ ابھی تک جو ں کا توں ہی ہے۔اسی طرح دیگر اشیا ء کی قیمتو ں میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔جبکہ شہریو ں،مبین احمد، حا فظ عمر، کامران، اقبال کا کہنا ہے کہ مو جو دہ حکومت نے مہنگا ئی کے تما م  ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ایک وقت کی روٹی کھا نا مشکل ہو گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ با زاروں میں ہر چیز کو آگ لگی ہو ئی ہے ہر چیز کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ اور جب دوکا ندا ر سے با ت کریں تو وہ کہتا ہے کہ ہم کو بھی مہنگی ہی ملی ہے انہو ں نے کہا کہ خدا را حکو مت اس کا فوری نوٹس لے ورنہ یہ مہنگا ئی غریب کو نگل جا ئے گی۔ اس حوالے سے ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہوئے یو ٹیلٹی سٹورز کا رپو ریشن کے ریجنل ڈا ئریکٹر شعیب اقبا ل نے کہا کہ ہما ری طرف سے تو مکمل سپلا ئی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جب ما رکیٹ میں شا رٹ فال آتا ہے تا وہ ہم پر بھی اثر اندا ز ہو تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے سٹورز پر چینی 68روپے میں ہی دستیا ب ہے۔ البتہ مارکیٹ میں اس ریٹ ذیا دہ ہے۔ 

اشیاء خوردونوش قیمتیں 

مزید :

صفحہ آخر -