بھارت میں مسلمانوں کو معاشرتی تنہائی کا شکار کرنا تشویشنا ک:عارف علوی 

  بھارت میں مسلمانوں کو معاشرتی تنہائی کا شکار کرنا تشویشنا ک:عارف علوی 

  

  اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر آئیون سویودری عَمری نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو معاشرتی تنہا ئی کا شکار کرنا تشویشناک ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف جابرانہ کارروائیوں پر بھارت سے جواب طلب کرنا دنیا کی ذمہ داری ہے، صدر عارف علوی نے کہاکہ ہندوستان  میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان،انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا  ہے، اور تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔صدر مملکت نے برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انڈونیشیا کے سفیر نے کوویڈ -19 وبا پر کامیابی سے قابو پانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

تشویشناک

مزید :

صفحہ آخر -