سندھ کو ملکی تاریخ کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا ہے،ناصر حسین شاہ

      سندھ کو ملکی تاریخ کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا ہے،ناصر حسین شاہ

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ ملکی تاریخ کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا کررہا ہے۔سندھ میں طوفانی برسات کے بعد ایک قومی بحران پیدا ہوگیا ہے مگر وفاق نے صوبے کو لاوارث چھوڑدیاہے۔منگل کوجاری اپنے بیان میں سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ کے الیکٹرک نے ایک بار پھر کراچی کے عوام کے ساتھ اس کڑے وقت میں بے وفائی کی۔کراچی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے شہر قائد کو لاوارث چھوڑدیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اس قومی بحران میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔سندھ حکومت شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم جلد اس قومی بحران پر قابو پالیں گے

 وزیربلدیات 

مزید :

صفحہ آخر -