آٹا کی جگہ چوکر فروخت، حکومت نے چینی بحران میں ملوث افراد کو کلین چٹ دیدی: پشاور ہائیکورٹ

  آٹا کی جگہ چوکر فروخت، حکومت نے چینی بحران میں ملوث افراد کو کلین چٹ دیدی: ...

  

 پشاور(آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری فوڈ اورڈی سی پشاور کوآج (بدھ کو) طلب کرلیا ہے،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ چینی بحران میں جوملوث تھے ان کو حکومت نے کلین چٹ دیدی،وہ بڑے مگرمچھ کہاں چلے گئے؟۔منگل کے روز پشاورہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ اے جی صاحب!حکومت کیا کررہی ہے،عام آدمی کو 20 روپے کی روٹی مل رہی ہے، چینی بحران ہے یہ کیا ہورہا ہے؟۔ چینی بحران میں جوملوث تھے ان کو حکومت نے کلین چٹ دیدی،وہ بڑے مگرمچھ کہاں چلے گئے؟۔جہاں جہاں ضرورت نہیں حکومت وہاں پر پیسے خرچ کررہی ہے،آٹا،چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے کسی کو پرواہ نہیں،سرکاری ریٹ پر جو آٹا مل رہاہے وہ چوکرہے آٹا نہیں،میں نے خودمارکیٹ میں جاکر دیکھا۔اے جی شمائل احمد بٹ نے کہاکہ ہماری صرف6 شوگر ملز ہیں باقی ہماری نہیں۔جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ صوبے اوروفاق دونوں میں آپ کی حکومت ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے،عدالت نے صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری فوڈ اورڈی سی پشاور کوکل طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -