بھارت کی مکاریاں جاری، کابل  کے قدیم قلعہ ”بالا حصار“ کی  تزئین و آرائش کا اعلان

  بھارت کی مکاریاں جاری، کابل  کے قدیم قلعہ ”بالا حصار“ کی  تزئین و آرائش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)بھارت افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قدیم قلعی بالا حصار کی تزئین وآرائش میں مالی معاونت کرے گا، مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے، تقریب کے موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاریخی ڈھانچے فخر سے بھری تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں،ان کی تزئین و آرائش مستقبل میں قوموں کو انکی عظمت رفتہ کی یاد لاتا ہے۔بھارتی سفیر ونئے کمارنے کہا کہ بھارت پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ افغانستان چاہتا ہے، بالا حصار قلعہ صرف ایک علامت نہیں بلکہ عظیم لوگوں کی جدوجہد کا عکاس ہے،بھارت افغانستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے کابل میں 5ویں صدی کے آس پاس تعمیر ہونے والا ایک قدیم قلعہ بالا حصار کی تزئین و آرائش کی مالی اعانت کا وعدہ کیا ہے۔ صدر اشرف غنی کی موجودگی میں ہندوستانی سفیر ونئے کمار اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سفارتی نمائندے کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔بالا حصار نے 19ویں صدی میں دو اینگلو افغان جنگوں کے دوران افغان افواج اور حملہ آور برطانویوں کے مابین کچھ بدترین لڑائی دیکھی۔اشرف غنی نے کہا کہ بالا حصار صرف ایک علامت نہیں ہے، بلکہ ایک تاریخی نمائندگی ہے جو لوگوں کی جدوجہد اور صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہے جو عظیم کام انجام دیتے ہیں۔
بھارتی مکاریاں 

مزید :

صفحہ آخر -