کراچی، کورنگی کاز وے اور لسبیلہ  چوک ٹریفک کیلئے بند 

  کراچی، کورنگی کاز وے اور لسبیلہ  چوک ٹریفک کیلئے بند 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورنگی کازوے اور لسبیلہ چوک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے پر ندی کا پانی آ گیا، جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کا راستہ رک گیا ہے اور کاز وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو قیوم آباد اور جام صادق برج کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ادھر لسبیلہ چوک پر ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث لسبیلہ سے ناظم آباد جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک آنے والے شہریوں سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی درخواست ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے گرومندر سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی کی جانب بھیجا جا رہا ہے، جبکہ گارڈن سے آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -