جکارتہ میں سفارتخانہ کی عمارت فروخت کرنے پرسابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر

  جکارتہ میں سفارتخانہ کی عمارت فروخت کرنے پرسابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر

  

   اسلام آباد(آئی این پی)جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کو فروخت کرنے پرسابق سفیر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ متعلق ریفرنس کے مرکزی کردار سابق سفیر میجر جنرل (ر) سید مصطفی انور کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے تحفظ دیا۔نیب راولپنڈی نے انڈونیشیا میں اس وقت تعینات سابق سفیر میجر جنرل(ر)مصطفی انورحسین کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔ریفرنس کیمطابق مصطفی انور حسین نے عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کی او قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ سید مصطفی انور کو اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے تحفظ دیا۔

ریفرنس دائر

مزید :

صفحہ اول -