پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ بعد بھی کام شروع نہ کر سکا

  پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ بعد بھی کام شروع ...

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر)پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کام کا آغاز نہ کرسکا، وزیراعظم نے جلد از جلد انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی،دو ممبران نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کی تو نئے ممبران کو شامل کرلیا گیا۔ملک میں پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا،وجوہات کیا تھیں، آئل مارکیٹنگ کمپنوں نے سپلائی انتہائی محدود کیوں کی؟، ایک ماہ گزر گیا، لیکن انکوائری کمیشن اپنی تحقیقات شروع نہ کرسکا۔دو ممبران راشد فاروق اور عاصم مرتضی نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تو حکومت نے سابق ڈی جی آئل صابر حسین اورملک امجد سلیم کو کمیشن میں شامل کردیا۔ 

پٹرول بحران 

مزید :

صفحہ اول -