ذوالفقار احمد گھمن کمشنر لاہور  ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

  ذوالفقار احمد گھمن کمشنر لاہور  ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ذوالفقار احمد گھمن کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ عہدہ آصف بلال لودھی کو ہٹائے جانے کے بعد سے خالی پڑا تھا۔ذوالفقار گھمن نئی تعیناتی سے قبل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن فرائض سر انجا م دے تھے جبکہ وہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جہلم، ساہیوال،ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن محمد نعیم غوث کو سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

ذوالفقار احمد گھمن

مزید :

صفحہ اول -