نوازشریف کے علاج پر پنجاب حکومت کے مقرر کردہ ڈاکٹرز مامور تھے،نیب

  نوازشریف کے علاج پر پنجاب حکومت کے مقرر کردہ ڈاکٹرز مامور تھے،نیب

  

 لاہور(این این آئی)نیب نے کہا ہے کہ نیب میں پنجاب حکومت کے مقرر کردہ ڈاکٹر زیر تفتیش ملزمان کا علاج کرتے ہیں اور نواز شریف کے علاج پر بھی وہی ڈاکٹرز مامور تھے۔نیب ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب حکومت کے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جاتا ہے جبکہ نیب میں بھی پنجاب حکومت کے ڈاکٹرز تعینات ہوتے ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حراست کے دوران بھی نیب میں حکومت پنجاب کے ڈاکٹرز ہی ڈیوٹی پر تھے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کی اسٹریٹس پر بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر حکومت کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور واپس لانے کااعلان کیا گیا۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -