حکومت کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ازسر نو تشکیل کافیصلہ

  حکومت کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ازسر نو تشکیل کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ کرلیا ہے، رویت ہلال کمیٹی کے موجودہ چیئرمین اور ممبران کو تبدیل کردیا جائے گا، کمیٹی کو مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔وزارت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ رویت ہلال کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے موجودہ چیئرمین اور ممبران کو تبدیل کردیا جائے گا۔ نئی کمیٹی میں بعض موجودہ علماء کرام کو بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ باقی تمام نئے علماء کرام کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل سے متعلق قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل کر لی ہے اور قانونی مسودہ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے۔نئے قانون میں حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر ملک میں کسی بھی جگہ رویت ہلال کے اعلان کرنے پر سخت سزائیں تجویز دینے کی تجویز شامل ہے۔ نئے قانون میں 5 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ واضح رہے موجودہ رویت ہلال کمیٹی کا قیام 1974ء میں قومی اسمبلی میں منظور کردہ ایک قرارداد کے تحت کیا گیا تھا۔
 رویت ہلال کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -