پاکستان اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ رشید

   پاکستان اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا۔ شیخ رشید کی صحت سے متعلق پوچھا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -