بھارت افغان بم دھماکوں میں ملوث، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹ میں انکشاف

          بھارت افغان بم دھماکوں میں ملوث، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل رپورٹ ...

  

 نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگروتھریس نے بھارت میں داعش کی موجودگی کو خطے کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک اور کیرالہ میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی خطے کے امن اور سیکیورٹی کیلئے اصل خطرہ ہے۔ داعش کے حوالے سے ولادی میرورونکو کی جانب سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ آئی ایس آئی ایل تنظیم کے زیر سایہ کورسان تنظیم کے 22 سو ممبران افغانستان میں دھماکوں میں ملوث اور افغانستان میں دہشتگردی کے حملوں کے لئے پناہ گاہیں رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورسان گروپ افغان حدود کو استعمال کرکے پورے خطے میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان جوکہ افغانستان سے آپریٹ کرتی ہے بھی آئی ایس آئی ایل کورسان گروپ کے ساتھ دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے رابطے میں رہتی اور تعاون کرتی ہے۔ جبکہ ٹی ٹی پی کو بھارت فنانس کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی اقوام متحدہ میں اپنی تقاریر میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے اور بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا اصل منبع قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 سے 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے لیکن کشمیری کبھی بھی بھارتی غلامی قبول نہیں کریں گے۔ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے رواں سال ہونے والے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے 3 اجلاس اسی بات کی گواہی دیتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر ایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔بھارت میں ہندوتوا آئیڈیالوجی کے تحت مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی بھارتی تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کا ونگ ہے۔ آر ایس ایس ملیشیا 60 ہزار شدت پسند ہندوؤں پر مشتمل شدت پسند تنظیم ہے۔ آر ایس ایس بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔ سوامی ایس مانند نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کیے لیکن مودی نے اسے رہا کر دیا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ایجنٹ پاکستان میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کااعتراف کر چکا ہے۔ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی سپانسر ڈ دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے۔ بھارتی دہشتگرد پاکستان اور خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انکشاف 

مزید :

صفحہ اول -