ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 10فلور ملز سیل، 16ہزار ٹن گندم برآمد 

  ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 10فلور ملز سیل، 16ہزار ٹن گندم برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پرمحکمہ خوراک اور انتظامیہ کی جانب سے گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ ملتان، اٹک اور حافظ آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملیں سیل کردی گئیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ خوراک نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر ریڈز کے دوران 16 ہزار ٹن ذخیرہ ہوئی گندم قبضے میں لی ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے فیلڈ آفیسرز چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
گندم برآمد

مزید :

صفحہ اول -