نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور فواد چوہدری آمنے سامنے 

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور فواد چوہدری آمنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور وفاقی وزیر فواد چوہدری آمنے سامنے آگئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی100بار انکوائری کرالیں، فواد چوہدری ڈاکٹر نہیں، ان کیلئے رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔دوسری جانب فواد چوہدری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر جواب میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گائناکالوجسٹ ہیں، میرا نہیں خیال نواز شریف کو کوئی ایسا پرابلم تھا جس کا حل گائنا کالوجسٹ کے پاس ہو لہٰذا یاسمین راشد سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے کیونکہ یہ کابینہ کا فیصلہ تھا۔ سب سے پہلے شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کرکے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کے حق میں رائے دی تھی۔
 جھڑپ 

  لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے نواز شریف کی میڈیکل کے حوالے سے دعویٰ پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہ صرف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ناراض ہیں بلکہ تحریک انصاف میں شامل وزراء اور اراکان اسمبلی بھی صوبائی وزیر صحت پنجاب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی کیسے کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر صحت پنجاب کے دعوے کی روشنی میں نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے اور رپورٹ تیار کرنے والی مختلف لیبارٹریوں کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم ناراض

مزید :

صفحہ اول -