پاکستان میں کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق،  215مزید متاثر، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6255ہو گئی 

پاکستان میں کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق،  215مزید متاثر، ہلاکتوں کی مجموعی ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں اب تک کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6255 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293711 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2192، سندھ میں 2373 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ملک میں بروز منگل کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں اور 215 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پنجاب سے  158 کیسز  4 ہلاکتیں، گلگت  38 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد  16 کیسز اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 158 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96391 اور ہلاکتیں 2192 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92289 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2720 اور اموات کی تعداد 65ہو گئی ہے جب کہ 2314 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -