افغان اداکارہ صبا سحر قاتلانہ حملے میں زخمی  

     افغان اداکارہ صبا سحر قاتلانہ حملے میں زخمی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں معروف افغان اداکارہ اور ہدایت کار صبا سحر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔صباسحر کے شوہر کے مطابق وہ کام پر جارہی تھیں کہ  کابل کے مغرب میں تین حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔افغانستان کی پہلی خاتون ہدایت کار اور 44 سالہ اداکارہ کو حملے کے فوری بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حملے میں اداکارہ کے 2 گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ ایمنٹسی انٹرنیشنل نے اداکارہ پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  افغانستان میں اداکاروں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ نہایت پریشان کن ہے۔
صبا سحر

مزید :

صفحہ اول -