سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لازمی، وزیر تعلیم پنجاب 

سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لازمی، وزیر تعلیم پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا، بغیر ماسک بچے سکول نہیں آسکتے، ماسک بچہ گھر سے پہن کر آئے گا، چوتھی جماعت کے بچوں کو سکول بلانے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔وزیر تعلیم سکول مراد راس نے سکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز بتا د ئیے۔ قائد اعظم اکیڈمی وحدت روڈ پر پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کا ماسک پہنا لازمی، ماسک گھر سے لیکر آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن سکولوں میں اساتذہ زیادہ تھے ان کے تبادلے کر کے ایسے سکولوں میں بھیج دیا گیا ہے جہاں اساتذہ کی کمی تھی، یہ تبادلے واپس نہیں ہونگے۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ماسک اور کورونا سے متعلق دیگر سامان کی خریداری کے لیے 7 ارب روپے چاہئیں جو حکومت خرچ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا وفاقی ہاؤسنگ سکیم سے اساتذہ بھی مستفید ہوسکتے ہیں، ستمبر میں بھی نجی سکول طلبہ کو فیسوں میں بیس فیصد رعایت دینگے۔علاوہ ازیں پشاور صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق سکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔سکولوں میں جراثیم کش مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کوروناٹیسٹ لازمی

مزید :

صفحہ اول -