مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گناہوں کے معافی مانگیں اور 2023تک انتظار کریں: فیاض چوہان 

  مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گناہوں کے معافی مانگیں اور 2023تک انتظار کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا یوٹرن شہباز شریف نے لیا، مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور بلاول سے دھوکے کے باوجود آرام سے نہیں بیٹھے، سربراہ یو آئی ف اپنے سیاسی گناہوں کی معافی مانگیں اور 2023 تک انتظار کریں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بچپن سے سنا تھا کہ مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا،پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے،بارہا کہہ چکا ہوں کہ مولانا اگلے تین سال اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں،جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے کل قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے،پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی،دوسرا جھوٹ "ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی" کا مضحکہ خیز پہاڑا تھا۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن  کی ملاقات  کے حوالے سے اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  2023 میں بھی کے پی کے کی طرف سے مولانا کو مینڈیٹ دیئے جانے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی اور وہ اگلے انتخابات میں بھی اسی طرح بے روزگار ہی رہیں گے اور بے مقصد  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -