وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خراب کارکردگی والے محکموں کو ریڈ لیٹرز جاری کرنے کا حکم

   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خراب کارکردگی والے محکموں کو ریڈ لیٹرز جاری ...

  

 پشاور  (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے خراب کارکردگی والے محکموں کو ریڈ لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیدیا،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری نہ ہونے پر انتظامی سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کر دی۔وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ہدایات دی کہ جن محکموں کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں ریڈ لیٹرزجاری کئے جائیں،منصوبوں کی منظوری نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں گزشتہ دوسالوں کے دوران محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 ریڈ لیٹرز 

مزید :

صفحہ اول -