احمد فراز آمریت کیخلاف لڑنیوالوں اور جمہور کی امنگوں کے ترجمان تھے،بلاول

    احمد فراز آمریت کیخلاف لڑنیوالوں اور جمہور کی امنگوں کے ترجمان تھے،بلاول

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ احمد فراز آمریت کے خلاف لڑنے والوں اور جمہور کی امنگوں کے ترجمان شاعر تھے۔احمد فراز کی 12 ویں برسی پر جاری پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ احمد فراز دستِ ستم پر بیعت نہ کرنے کا پرچار کرنے والے اور جمہوریت کے حامی تھے، انہوں نے شہید بھٹو کی شہادت پر سارا شہر بلکتا ہے جیسی شاندار نظم لکھی تھی۔آمر ضیا نے احمد فراز کو قید کیا، غدار ہونے کا الزام لگایا اور جلا وطنی پر مجبور کیا، عوامی حقوق کی جنگ میں شامل ہر فرد و سیاسی کارکن احمد فراز کی مزاحمت کا وارث ہے۔ عوامی حقوق کی طویل جدوجہد میں بھاری قیمت و قربانیوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، احمد فراز کی مزاحمتی شاعری ہماری روح میں سمائی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو 

مزید :

صفحہ اول -