صدر بین الپارلیمانی یونین نے پاکستانی ثقافت،مہمان نوازی کو مثالی قرار دیدیا

   صدر بین الپارلیمانی یونین نے پاکستانی ثقافت،مہمان نوازی کو مثالی قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس نے پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کو مثالی قرار دیا بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر ٹروتھ انٹرنیشنل میگزین کو انٹرویو دینے اور سفرنامہ لکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ  اپنے انٹرویو میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرینگی اور پاکستانی ثقافت کی تعریف بھی کرینگی  بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن کے اعزا ز میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے عشائیہ دیا  اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آئی پی یو ایک اہم فورم ہے اور آئی پی یو کی جمہوریت، انسانی حقوق کی سر بلندی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ 130 سال مکمل کرنے پر آئی پی یو کی قیادت اور رکن ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں اور ہمارے مسائل مشترکہ ہیں اور حل بھی ہمیں مل کر ڈھونڈنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی خطہ یا ملک ایسولیشن میں نہیں رہ سکتااورپاکستان خطے میں امن اور ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کرتا رہے گا۔  سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آئی پی یو اور پاکستان کا ایجنڈا امن اور ترقی کا فروغ ہے اور آئی پی یو ایک بہتر کثیرالجہتی معاونتی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرو نا وبا کے باعث رابطہ کاری کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے اورآئی پی یو کی صدر کا دورہ پاکستان پر عالمی برادری اور آئی پی یو کے رکن ممالک کے اعتماد کا مظہر ہے۔  سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہم آئی پی یو کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں اوردورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید راہیں ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ 
صدر بین الپارلیمانی یونین 

مزید :

صفحہ اول -