وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ  فیصل آباد کی جھلکیاں 

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ  فیصل آباد کی جھلکیاں 

  

ئ٭وزیر اعلی بذریعہ ہیلی کاپٹر فیصل آباد پہنچے،٭زرعی یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کیلئے ہیلی پیڈ بنایا گیا،٭زرعی یونیورسٹی میں پہنچے اور روانگی کے وقت یونیورسٹی میں کرفیو کاسامان تھا،٭وائس چانسلر،رجسٹرا ر،اساتذہ سب کام چھوڑ کر وزیر اعلی کو پروٹوکو ل کیلئے ہیلی پیڈ پہنچ گئے،٭یونیورسٹی میں عام داخلہ بند ہونے سے داخلوں کیلئے آنے والے طلبہ کو شدید مشکلات رہیں،٭وزیر اعلیٰ تیس سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں سرکٹ ہاوس پہنچے،٭دورہ کے حوالے سے پروٹوکو ل دینے کیلئے اقبال اسٹیڈیم،سرینا روڈ اور دیگر اہم سڑکیں بند کر دی گئیں،٭سرکٹ ہااوس کے اطراف کی سڑکی بھی بند رکھی گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات رہیں ٭  عرصہ دراز سے ٹوٹی پھوٹی شہر کی مین شاہراؤں پر راتوں رات پیچ ورک بھی کرا دیا گیا٭سڑکیں بند ہونے سے دیگر شاہروں پر ٹریفک کی قطاریں لگی رہیں ٭ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو ماموں بنا دیا٭اقبال اسٹیڈیم میں سبزیوں کے عارضی اسٹال لگائے جو فوری ختم کردیئے گئے٭ڈویژن اور ضلع کے افسران دن بھر وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول دینے میں مصروف رہے٭افسران دفاتر میں نہ ہونے سے سائلیں مایوس واپس لوٹ گئے٭وزیر اعلی نے شہر کے مختلف مقامات پر میگا پراجیکٹس کا دورہ کئے بغیر لوٹ گئے٭وزیر اعلیٰ نے کمرے میں بیٹھ کر ہی زبانی جمع تفریق کی۔

جھلکیاں 

مزید :

صفحہ اول -